Latest Tweets

banner image

About Me

test

Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla

 کائنات کی وسعت سے خالق کی عظمت تک

یہ کائنات اگرچہ بےانتہا وسیع اور عظیم ہے، جس میں ارب ہا ارب کہکشائیں ہیں، اور پھر ہر کہکشاں میں اربوں کھربوں ستارے اور سیارے ہیں اور ان ارب ہا ارب کہکشاؤں کا ہر ایک ستارہ اپنے دوسرے ستاروں سے اربوں کھربوں کلومیٹر دور واقع ہے۔ پھر ہر ایک کہکشاں دوسری کہکشاؤں سے ارب ہا ارب کلومیٹر دور ہے۔
زیر نظر تصویر میں زرد دائرے میں ہماری "قریب ترین" کہکشاں "اینڈرومیڈا" کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بذات خود دو ارب ارب کلومیٹر وسیع ہے، اور یہ ہم سے 23328,000,000,000,000,000 کلومیٹر یعنی 23 ارب ارب کلومیٹر دور ہے! اتنی عظیم الشان کہکشاں بھی ہم سے قریب ترین ہونے کا اعزاز رکھنے کے باوجود اپنے اس عظیم الشان فاصلے کی بنا پر ہمیں آسمان میں محض ایک ستارے کی مانند دکھائی دیتی ہے۔
اپنی اسی "قریب ترین" کہکشاں تک اگر ہم روشنی کی رفتار سے بھی پہنچنا چاہیں تو بھی ہمیں 25 لاکھ سال لگیں گے۔ ورنہ موجودہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمیں 3 ارب 75 کروڑ سال سے کم تو کسی صورت نہیں!
تو آج آپ خود اس "قریب ترین" کہکشاں کو اس وقت عین شمال کی جانب دیکھنے کی کوشش کریں اور کچھ دیر خدا کی اس عظیم الشان کائنات کی وسعت پر ضرور سوچیں۔

Reviewed by Emerging sciences on January 07, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.