Latest Tweets

banner image

About Me

test

Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی متعدد اشیاء مہنگی

وٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہانے والے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ گھی،چینی، آٹا مزید مہنگا، اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر سوئیوں کا پیکٹ 8 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے، 250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے، ملٹی پرپز کلینر کی قیمت 29 روپے، جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جوتے چمکانے والی 75 ملی لیٹر کے لیکوڈ 12 روپے تک مہنگا ہوا، ٹوتھ برش کی قیمت میں بھی 10 روپے، 275 ملی لیٹر ماؤتھ واش 20 روپے، 225 ملی لیٹر ہینڈ واش 10 روپے، سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 3 روپے، مشروبات کی 800 ملی لیٹر کی بوتل 31 روپے، 50 گرام مرچ کی قیمت 22 روپے، 50 گرام ادرک کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے، 50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا، 1.4 کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت 10 روپے مہنگا ہوا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پہلے ہی مہنگا کیا جا چکا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22 سے 27 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی متعدد اشیاء مہنگی مہنگائی کی ماری عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی متعدد اشیاء مہنگی Reviewed by Emerging sciences on January 12, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.