.واشنگٹن امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز لگنے والا کرفیو صبح چھ بجے ہٹا دیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے کرفیو ہٹا دیا گیا ہے تاہم شہرمیں 15 روز تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں کرفیو دوبارہ لگایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رو زامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتیوں نے کیپٹل ہل پر ہلہ بولا تھا، سنگین صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرکے واشنگٹن کے میئر نے ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا جس کو آج ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ ایمرجنسی بدستور نافذ رہے گی۔
Reviewed by Emerging sciences
on
January 07, 2021
Rating:

No comments: